ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں اخلاقی پولس گری کا ایک اور واقعہ؛ گروپ کا تین نوجوانوں پر حملہ

مینگلور میں اخلاقی پولس گری کا ایک اور واقعہ؛ گروپ کا تین نوجوانوں پر حملہ

Sun, 25 Mar 2018 14:28:58    S.O. News Service

مینگلور 25/مارچ (ایس او نیوز)  تین نوجوانوں کا دو لڑکیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سڑک پر سے گذرنا کچھ لوگوں کو اتنا ناگوار گذرا کہ انہوں نے  تینوں لڑکوں   پر حملہ کردیا، اور  اُن کی بری طرح پیٹائی کرکے فرار ہوگئے، تینوں  کو قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ واردات مینگلور کے تنیر باوی نامی مقام پر فاطمہ چرچ کے قریب سنیچر شام کو پیش آئی۔

بتایا گیا ہے کہ ثابت، سمیر، نتیش، روشنی اورسویٹی، پانچوں لوگ سویٹی کی جنم دن کی تقریب منانے کے بعد واپس اپنے  گھر لوٹ رہے تھے کہ اچانک پانچ لوگوں کے ایک گروپ نے لڑکیوں کو چھوڑ کر تین نوجوانوں پر حملہ کردیا۔ حملے میں ثابت ، سمیر اور نتیش کو مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

واقعے کے فوری بعد نوجوانوں نے پنمبور پولس تھانہ میں  حملہ کی شکایت کی، البتہ ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پانچ حملہ آوروں میں تین کی شناخت سُکیش، ورون اور دیکشیتھ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔


Share: